بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

مصری صدرالسیسی اور محمود عباس کے درمیان فلسطینی مصالحت پر بات چیت

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان قاہرہ میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ مصر کا دورہ کہا جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مصری وزیرخارجہ سامح شکری، انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے پریس کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور صدر السیسی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے حالیہ ایام میں داخلی ،علاقائی اور عالمی سطح پرقضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ مصر سنہ 1967ء کی حدود میں آزاد فلسطینی مملکت کیقیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اصولی مطالبے پرقائم ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے کی جانے والی تمام مثبت کوششوں میں مصر تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پر صدر عباس نے کہا کہ مصر فلسطینی ریاست کیقیام کے حوالیسے موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے مصر کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…