منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فرانس نابالغ مہاجرین کو اٹلی کی جانب دھکیل رہا ہے : اٹلی کا الزام

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)روم نے ایک بار پھر فرانسیسی پولیس پر نابالغ تارکین وطن کو اٹلی کی جانب دھکیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اٹلی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ڈبلن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فرانس نے تاہم ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔اٹلی اور فرانس کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے بارڈر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔ اطالوی وزارت داخلہ اور وال ڈی سوسا کے

سرحدی علاقوں کے مئیر حضرات نے الزام عائد کیا ہے کہ فرانس کی سرحدی پولیس اْن کے بارڈر پر پہنچنے والے مہاجر بچوں کو اٹلی کی سرحد کی جانب بھیجنے کی کوشش کرتی ہے جو کہ ڈبلن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مونگینیورو کے سرحدی علاقے میں آج کل پیرس اور روم کے درمیان تناؤ کی یہ ایک بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔اطالوی وزارت خارجہ کے ذرائع نے ایسے کئی ٹین ایجر مہاجرین کو فرانس کی طرف سے اٹلی بھیجنے کی کوشش کے بارے میں بتایا ہے جبکہ سرحدی دیہات کے میئر حضرات اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ مشق کچھ عرصے سے جاری ہے۔تاہم فرانس نے اٹلی کی جانب سے عائد کردہ ان الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ نابالغ مہاجر افراد جن کے نام فرانس بھیجے جانے کی فہرست میں شامل بھی نہیں، انہیں بھی اٹلی کی سرحد کی جانب نہیں بھیجا جاتا۔ اس کے بجائے مہاجر بچوں کو اْن کے لیے بنائے گئے مراکز میں منظم طریقے سے منتقل کیا گیا ہے۔فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق رواں برس اب تک مونگینیورو کے علاقے میں اکیس مہاجر بچوں کو فرانس نے اٹلی کی طرف واپس دھکیلا۔ ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو اولکس اور بارڈونیچیا کے دیہات میں حکام نے پکڑا تھا۔ اولکس کے میئر نے اس حوالے سے کہاکہ بد قسمتی سے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میں ان تین لڑکوں سے ذاتی طور پر مِلا ہوں۔ ان میں سے ایک کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہائی وے کے ایگزٹ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…