ریاض (این این آئی)مْتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ترقی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ان کی معاونت جاری رکھیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں حاکم دبئی نے کہا کہ ہم خطے میں سعودی ولی عہد کی ترقی کے لیے جاری جنگ میں ان کے دست وباز بن کر کام کریں گے۔الشیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت
اور قوم کے عزائم پہاڑوں سے بھی بلند ہیں اور وہ خطے کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ریاض میں ہونے والی سرماریہ کاری کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ اگرہم مشرق وسطیٰ کی طرف دیکھیں تو زیادہ تر ممالک کی ترقی کا انحصار تیل کی دولت پر ہے مگر 1990ء کے عشرے میں ایک ایسی شخصیت سامنے آئی جس نے ہمارے سامنے ترقی کی ایک نئی مثال قائم کی۔ وہ الشیخ محمد بن راشد ہیں۔