بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں 5 بھارتی شہریوں کے قاتلوں کے سر قلم ،جانتے ہیں ان کا تعلق کس ملک سے تھا؟

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018 |

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں 5 بھارتی شہریوں کے قاتل 3 مقامی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ سعودی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی شہری یوسف المطوع نے عمار بن یسری آل دھیم اور مرتضیٰ بن ہاشم الموسوی کی مدد سے بھارتی شہریوں سلیم ، شاہجہان ابوبکر ، اکبر حسین بشیر بروک، شیخ داود اور لاصر امیر اساواتام کو قتل کیا تھا۔المطوع نے دوران

تفتیش بتایا کہ انہوں نے مقتولین کو زرعی فارم پر دھوکہ سے بلا کر بے ہوش کرنے والی دوا پلائی جس کے بعد پانچوں کو آخری سانس تک زدوکوب کیا۔ ان کے پاس موجود رقم اور موبائل بھی چھین لی۔ پولیس نے تینوں قاتلوں کو گرفتار کر کے فوجداری عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں سزائے موت سنا دی گئی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا ئے موت کی توثیق کے بعد گزشتہ روز سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…