نیویارک(آئی این پی ) ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت پر سعودی عرب کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح صحافی کی موت کے معاملے سے نمٹا ہے،
وہ اس سے مطمئن نہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودیہ کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب امریکا کا بڑا اتحادی ہے اور صحافی کے معاملے پر سعودی عرب سے دفاعی معاہدے منسوخ نہیں ہونے چاہئیں۔تاہم امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب ٹرمپ نے سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے، اس معاملے میں دھوکہ دیا گیا اور جھوٹ بولا گیا ۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں،پابندیاں ایک آپشن ضرور ہیں لیکن جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کے خاتمے سے ان سے زیادہ ہمیں نقصان ہوگا ۔ٹرمپ نے مزید کہا یہ بھی ممکن ہے کہ طاقتور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس قتل سے لاعلم ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح صحافی کی موت کے معاملے سے نمٹا ہے، وہ اس سے مطمئن نہیں