اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاشقجی قتل کیس ،سعودی عرب کا تمام تر تفصیلات سامنے لانے کا فیصلہ،واقعہ مملکت کے خود مختار علاقے (استنبول میں سعودی قونصل خانے) میں رونما ہوا ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا واقعہ مملکت کے خود مختار علاقے (استنبول میں سعودی قونصل خانے) میں رونما ہوا ہے ۔تمام قواعد وضوابط کی تکمیل کے بعد اس کا مقدمہ سعودی عدالتوں میں چلایا جائے گا اور عدالتوں کو اس کی سماعت میں مکمل آزادی اور خود مختاری حاصل ہوگی۔یہ بات سعودی عرب کے وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے ایک بیان میں کہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ عدالتوں کو جمال خاشقجی کے کیس کی سماعت میں مکمل آزادی ہوگی ۔تمام ضروری ضابطوں کی تکمیل کے بعد اس کی سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ جمال خاشقجی کی الم ناک موت کے افسوس ناک واقعے کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ فرامین اور فیصلے ریاست کی حکمتِ عملی کا تسلسل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سعود ی شہری کی حیثیت سے ہمیں فخر ہے اور اپنے عوام پر بھی فخر ہے جنھوں نے مادرِ وطن اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے ۔انھوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں عدلیہ کا ادارہ اسلامی قانون کے اصولوں اور عدل کی اقدار کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا اور مملکت سعودی عرب بھی ان ہی اصولوں ، اقدار اور شریعت کے تقاضوں کے نفاذ کو ملحوظ رکھ کر قائم کی گئی تھی۔سعودی وزیرِ عدل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان عدلیہ کے ادارے کے کسی بھی ایسے فرد کے مقابلے میں حامی ہیں جو اس ملک اور اس کے شہریوں کے حقوق کو پامال کرنے کے درپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انصا ف کے معاملے میں پْرعزم ہے اور اس کو میڈیا کے ذرائع سے جارحانہ کردار کا مظاہرہ کرنے والوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسے لوگ پیشہ واریت کے حامل ہیں اور نہ ان کی کوئی ساکھ ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک اٹھارہ مشتبہ سعودی شہروں کو خاشقجی قتل کیس میں ملوث ہونے کیا لزام میں حراست میں لیا ہے ۔ ان پر خاشقجی کی موت کو چھپانے کا الزام ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی قتل کیس کے سلسلے میں سچائی کو منظرعام پر لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے اور اس واقعے میں ملوّث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…