بیجنگ(آئی این پی )چین کے صد شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے تناطر میں چین اور روس دونوں ممالک کو باہمی مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ چین اور روس کے تعلقات تاریخ کے بہترین دورسے گزر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے کردہ اتفاق رائے پر عمل کرتے ہوئے توانائی اور جدت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار چین کے صدر شی جن پھنگ نے گذشتہ روز بیجنگ میں روسی صدر
کے دفتر عمومی امور کے سربراہ انٹون واِنو سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں دونوں ممالک کے درمیان روابط اور مستقبل میں دونوں ممالک کے اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نءَے عہد میں چین روس تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جا یا جائے۔اس موقع پر واِنو نے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کرنا روس کی ترجیحی اور خارجہ پالیسی ہے۔روس چاہتا ہے کہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے۔