جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میڈیا کپڑوں کی بجائے میری کارکردگی جانچے : میلانیا ٹرمپ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نیجیکٹ پر مجھے کسی کی پرواہ نہیں تحریر الفاظ کی جیکٹ زیب تن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میرے کپڑوں کے بجائے کارکردگی پر توجہ دے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ

نے مجھے کسی کی پرواہ نہیں تحریر الفاظ کی جیکٹ زیب تن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کپڑوں کے بجائے میری کارکردگی پر غور کرے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو ٹیکساس سینٹر میں تارکین وطن کے ماں باپ سے علیحدہ کیے گئے بچوں سے ملاقات کے دوران سفید اور واضح الفاظ میں درج مجھے کسی کی پرواہ نہیں کی جیکٹ ملبوس کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کی خاتون اول نے پاہ گزین کیمپ کے دوران جو جیکٹ پہنی تھی اس کی قیمت محض 39 امریکی ڈالر تھی۔میلانیا ٹرمپ کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی اہلیہ کے جیکٹ پر لکھے ہوئے الفاظ میں کوئی پوشیدہ پیغام نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی جیکٹ پر لکھے ہوئے الفاظ فیک نیوز والوں کے لیے تھے، جنہیں غلط رنگ دیا جارہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز بنانے والوں کی غلط خبروں سے میلانیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امریکی خاتون اول کو شدید تنقید نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملانیا ٹرمپ کی جانب سے جیکٹ کے معاملے پر کوئی مقف سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے جیکٹ پہننے کا راز بتادیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…