اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے تمباکو ، پان اور گٹکے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ السویکہ اور الشمہ تمباکو کی وہ قسمیں ہیں جو حقے یا سگریٹ میں استعمال نہیں کی جاتیں عام طور پر انہیں چبا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ ا س قسم کا تمباکو مختلف ناموں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔ تمباکو ، گٹکا، حقہ البردقان، القرحہ، السفہ اور السعوط کے ناموں سے لین دین ہو رہا ہے۔