ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک کے لیے امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ یمن کی ریاست سے لْوٹے جانے والے اربوں ریال کی واپسی کے لیے حوثیوں پر دباؤ ڈالا جائے۔انہوں نے کہاکہ یمنی ریال کی قدر میں شدید مندی وہاں کے
شہریوں کے لیے بنیادی چیلنج ہے جو غذائی اشیاء4 کی فراہمی سے زیادہ متاثر کرنے والا امر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے یمنی ریال کی سپورٹ کا منصوبہ ان حالات میں بہت اہم ہے۔ یہ ضروری ہے کہ عالمی برادری حوثیوں پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ ریاست کی آمدنی سے لوٹے گئے 5 سے 6 ارب ڈالر کا کچھ حصّہ حوالے کر دیں اور وہ یمنی ریال کی سپورٹ میں کام آئے۔