ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے اور کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔بعض ممالک میں بعض لوگوں کو استثنا حاصل ہے لیکن سعودی عرب میں کوئی بھی شہری کسی کے بھی خلاف شکایت دائر کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات مدینہ منورہ
میں شاہ سلمان عالمی کنونشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی ہے۔انھوں نے کہاکہ اللہ ان لوگوں پر رحم فرمائے جو دوسروں کی غلطیوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔اگر آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے ہیں جس سے آپ کے دین ، یا ملک یا شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور آپ اس کی نشان دہی کرتے ہیں تو پھر اللہ آپ پر رحم فرمائے ۔