منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے ترجمان خواتین کی ہراسانی میں ملوث، حکومت شرمندہ

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ترجمان اور ان کے قریبی ساتھی ڈیوڈ کیز کچھ عرصے سے جنسی اسکینڈل کی زد میں ہیں۔ ان پر اسرائیل سے لے کرامریکا تک خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی یا نا مناسب رویے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ حکومتی حلقوں نے وزیراعظم کے ترجمان کے جنسی اسکینڈل پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے متعدد اہم ارکان جن میں خواتین سر فہرست ہیں نے وزیراعظم کے ترجمان ڈیوڈ کیز کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ کیز کے خلاف تحقیقات کے مطالبے میں شامل ہونے والوں میں خاتون رکن پارلیمنٹ کارین الحرار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر رون ڈیرمر پر کڑی تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ رون ڈیرمر کو ڈیوڈ کیز کے جنسی طرز عمل کے بارے میں معلومات تھیں مگر انہوں نے اس حوالے سے حکومت کو آگاہ نہیں کیا۔دوسری جانب ڈیوڈ کیز نے تمام الزامات کو گمران کن اور من گھڑت قرار دیا ہے، تاہم امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر ڈیر مرکا کہناتھا کہ 2016ء کے آخرمیں انہیں ڈیوڈ کیز کے حوالے سے شکایات کے بارے میں معلومات ملی تھیں مگر انہوں نے اس پر کوئی کارروائی اس لیے نہیں کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ ان پر الزامات جرم کی حد کو نہیں چھو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…