صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے شہر الحدیدہ میں عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر اور بریگیڈ 190 کا سربراہ میجر جنرل محمد عبدالملک عاطف مارا گیا۔اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائیوں میں حوثیوں کے ایک اور کمانڈر علی صلاح القیری سمیت 16 دیگر ارکان بھی مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی سیکورٹی ذرائع نے بتایاکہ یمن کے شہر الحدیدہ میں عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر اور
بریگیڈ 190 کا سربراہ میجر جنرل محمد عبدالملک عاطف مارا گیا۔اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائیوں میں حوثیوں کے ایک اور کمانڈر علی صلاح القیری سمیت 16 دیگر ارکان بھی مارے گئے۔ذرائع کا کہناتھا کہ یمن میں قانونی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے الحدیدہ شہر اور اس کے جنوب میں مغربی ساحل کے محاذ پر واقع ضلعوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا۔