منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)عرب اتحادی فوج نے یمن سے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھاکہ حوثیوں کی یہ جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیاں اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ ایرانی رجیم نے اس

مسلح گروپ کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔ وہ ان کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں 2216 اور 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے اور سعودی عرب کی سلامتی کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرے کا موجب بن رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شہروں اور دیہات کے آباد ی والے علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے بھی منافی ہیں۔انھوں نے عرب اتحاد کے اس مطالبے کا ا عادہ کیا کہ عالمی برادری ایران کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحے اور بیلسٹک میزائلوں کی اسمگلنگ رکوانے کے لیے زیادہ سنجیدہ اور موّثر اقدامات کرے اور ا ن دونوں کا بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی ننگی خلاف ورزیوں پر احتساب کرے۔یمن سے ایرانکے حمایت یافتہ حوثی جنگجو آئے دن سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل داغتے رہتے ہیں لیکن عرب اتحاد یا سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز انھیں ہدف پر گرنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…