نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا ہے کہ وسیع تر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی اور ملکی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یو این سلامتی کونسل سینکشنز کمیٹی کی جانب سے
جاری حالیہ بائیسویں رپورٹ میں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وسیع تر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کے اعتراف کا یہ پہلا موقع نہیں،مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی اکیسویں رپورٹ میں بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستانی ملٹری آپریشنز کے نتیجے میں داعش کو علاقے میں تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔اس کے علاوہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ گلوبل ٹیریزم انڈیکس(جی ٹی آئی) سمیت متعدد غیر جانبدار مبصرین نے پاکستان میں دہشت گردی میں کمی اور مجموعی سیکورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بے پناہ جانی و مالی نقصانات کے باوجود پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا ہے کہ وسیع تر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی اور ملکی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق یو این سلامتی کونسل سینکشنز کمیٹی کی جانب سے جاری حالیہ بائیسویں رپورٹ میں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وسیع تر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔