ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ پادری کی رہائی میں ناکامی سے مایوس‘ترکی کیخلاف مزید اقدامات کا عندیہ

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی میں قید پادری کی پرامن سفارتی ذرائع سے رہائی میں ناکامی سے سخت مایوس ہیں اور اْنہوں نے تْرک حکومت کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔وائیٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سانڈرز نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ترکی میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تحت قید پادری انڈرو برانسن کی

رہائی میں ناکامی پر صدر ٹرمپ سخت مایوس ہیں۔ دو سال سے ترکی میں قید پادری کی رہائی کے لیے اب کوششیں تیز کی گئی ہیں اور ترکی پردباؤ ڈالا جا رہا ہے۔مسز سینڈرز نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی پادری اور دیگر سفارتی عملے اور ملازمین کی ترکی میں قید سے رہائی دلانے میں ناکامی پرمایوس ہیں۔قبل ازیں وائیٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ اگرترکی کے ساتھ جاری سفارتی کشیدگی ختم نہیں ہوتی تو انقرہ کے خلاف مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ وائیٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا ترکی میں قید پادری کی رہائی کے لیے انقرہ پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالے گا۔ادھرامریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ترکی کے سفیر سے خفیہ ملاقاتوں کی خبروں کے بعد کہا گیا ہے کہ امریکی عہدیدار نے ترک سفیر پرواضح کیاہے کہ واشنگٹن پادری کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ترک سفیر پرواضح کردیا ہے کہ امریکا پادری بروجانسن کی 100 فی صد رہائی تک اپنے مطالبات پر قائم رہے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…