دنیا کے سب سے بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست جاری ،پہلے نمبرپر کون سے شہر ہیں؟ پاکستان کا بڑا شہر کس نمبرپر ہے؟امریکی جریدے کی رپورٹ

14  اگست‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)دنیا میں سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی فہرست میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا نے دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی فہرست میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔پہلی بار یورپ کے کسی شہر نے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سالانہ عالمی سروے میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شام کا دارلحکومت دمشق پہلے نمبرپر ہے جبکہ کراچی اورڈھاکہ بھی اسی فہرست میں شامل ہیں ،

ان شہروں کے سب سے کم قابل رہائش ہونے کا سبب، جرائم، خانہ جنگی، دہشت گردی یا پھر جنگ ہے اور ان جیسے عوامل نے ان کی درجہ بندی کو کم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سروے میں مختلف اور وسیع عوامل کے تحت دنیا کے 140 شہروں کا تجزیہ کیا گیا ، ان عوامل میں سیاسی اور سماجی استحکام، جرائم، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی جیسے عوامل شامل ہیں۔اس سروے میں مانچسٹر شہر میں سب سے زیادہ ترقی دیکھی گئی ہے اور وہ 16 درجے کی چھلانگ لگا کر گذشتہ سال کے مقابلے اب 35 ویں پوزیشن پر ہے۔خیال رہے کہ دو دہائی قبل یہ سروے شروع ہوا تھا جس کے بعد سے یہ ہر سال کیا جانے لگا۔ مانچسٹر کی درجہ بندی میں ترقی کا سہرا وہاں کی سکیورٹی میں بہتری کے سر ہے۔گذشتہ سال جب مانچسٹر ارینا میں حملے کی وجہ سے شہر کی درجہ بندی کم کر دی گئی تھی تو اس سروے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے دوسرے دو شہر سڈنی اور ایڈیلیڈ بھی دس بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہیں۔ کینیڈا کے تین شہر بھی بہترین دس شہروں میں شامل ہیں جبکہ جاپان کے دو شہر اوساکا اور ٹوکیو بھی دس بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہیں۔اس سروے کا دوسرا رخ سب سے ناقابل رہائش شہر ہیں جس میں شام کا دارالحکومت دمشق سرفہرست کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ قابل رہائش کی فہرست میں آخری نام ہے۔اسی طرح بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ دوسرے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ساحلی شہر کراچی چوتھے نمبر پر آتا ہے۔امریکی جریدے نے کہا کہ ان شہروں کے سب سے کم قابل رہائش ہونے کا سبب، جرائم، خانہ جنگی، دہشت گردی یا پھر جنگ ہے اور ان جیسے عوامل نے ان کی درجہ بندی کو کم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔2018 کے دس سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں میں پہلے نمبر پر ویانادوسرے پرمیلبرن،تیسرے پر جاپان کا اوسا،چوتھے پرکینیڈا کا کالگیری،پانچویں پرآسٹریلیا کا سڈنی،چھٹے پرکینیڈا کا وینکوور،ساتویں پر جاپان کا ٹوکیو،آٹھویں پر کینیڈا کاٹورونٹو،نویں پر ڈنمارک کا کوپن ہیگن، دسویں پرآسٹریلیا کا یڈیلیڈہے،اسی طرح 2018 کے دس سب سے کم قابل رہائش شہروں میں پہلے نمبرپرشام کا دمشق، دوسرے پربنگلہ دیش کا ڈھاکہ،تیسرے پر نائیجریاکالاگوس،چوتھے پرپاکستان کا کراچی،پانچویں پرپاپوانیوگنی کا پورٹ موریسبی،چھٹے پر زمبابوے کا ہرارے،ساتویں پرلیبیا کا طرابلس،آٹھویں پرکیمرون کا دوالا،نویں پر الجیریا کا الجیئرس،دسویں پرسینیگال کا ڈاکارہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…