سعودی شاہ سلمان کونسی رپورٹ لئے بغیر کبھی نہیں سوتے؟ مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ کا اہم انکشاف

14  اگست‬‮  2018

مکہ مکرمہ(آن لائن) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز حرمین شریفین کی رپورٹ لئے بغیر کبھی نہیں سوتے۔ہر رات اللہ تعالیٰ سے حرمین شریفین کو اپنے حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کیا کرتے ہیں۔السدیس نے بتایا کہ حرمین کی انتظامیہ نے 10ہزار سے زیادہ افرادی قوت کا بندوبست کیا ہے۔ زائرین 210 دروازوں سے مسجد الحرام میں داخل ہوں گے۔

28 الیکٹرانک زینوں ، 10ہزار سے زیادہ وہیل چیئرز، 25ہزار آب زمزم کے کولر اور 600 سے زیادہ دیو ہیکل پنکھوں کا انتظام کیاگیا ہے جبکہ معذوروں کیلئے 38 سپیشل راستے بنائے گئے ہیں۔ایک لاکھ 7ہزار سے زیادہ افراد ایک گھنٹے میں خانہ کعبہ کا طواف کرسکیں گے۔ السدیس نے یہ بھی بتایا کہ امسال خطبہ عرفہ کا ترجمہ 5بین الاقوامی زبانوں میں کیا جائیگا۔ خطیب عرفہ کا پاکیزہ پیغام پوری دنیا تک پہنچایا جائیگا۔ حجاج کو بھی خطبے کے معانی سے آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…