جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

وینز ویلا کے صدر پرفوجی تقریب کے دوران ڈرون حملہ ۔۔۔ہرطرف بھگدڑ مچ گئی

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراکس(سی پی پی)وینز ویلا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس مدورو کے خطاب کے دوران ڈرون حملہ ہوا ہے تاہم صدر اس حملے میں محفوظ رہیں ہیں۔تقریب کے دوران دو ڈرون آئے جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔وزیرِ اطلاعات جارج روڈریگز کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صدر کی جان لینے کی کوشش تھی جس میں سات فوجی زخمی ہوئے ۔وزیرِ اطلاعات جارج روڈریگز کے مطابق زخمی فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔صدر مدورو ایک کھلے مقام پر ایک فوجی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک انھوں نے اور ان کے ساتھ موجود اہلکاروں نے فضا میں دیکھنا شروع کر دیا جس کے بعد آواز بند کر دی گئی۔نشریات معطل ہونے سے قبل بہت سے فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔وزیرِ اطلاعات جارج روڈریگز کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب صدر وینزویلا کی فوج کے 81 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اسی دوران بارود سے بھرے دو ڈرونز صدر کے قریب پہنچ گئے۔انھوں نے ملک کے دائیں بازو کے گروہ پر حملے کا الزام عائد کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مخالفین انتخابات میں ہارنے کے بعد ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں صدر نکولس مدورو ایک بار پھر چھ سال کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔اس سے قبل جون 2017 میں ایک ہیلی کاپٹر حملے میں وینزویلا کی سپریم کورٹ پر گرنیڈ گرائے گئے تھے۔آسکر پرییز نامی شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینزویلا کے عوام صدر مدورو کی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ وہ جنوری میں کراکس کے قریب پولیس کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…