ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ سلمان تعطیلات گزارنے جدید ترین سعودی سیاحتی مقام نیوم پہنچ گئے

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تعطیلات گذارنے کے لیے نیوم روانہ ہو گئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چند رز تک وہاں قیام کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیوم کو سعودی عرب کا جدید ترین سیاحتی شہر قرار دیا جاتا ہے۔ دیگر ممالک کے اشتراک سے اس شہر کو آئندہ چند برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے کاماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ روبہ عمل ہے۔سعودی ولی عہد کی مساعی سے نیوم کو سعودی عرب کے شمالی مغربی علاقے کی سرحد ، اردن اور مصر کے اشتراک سے آزاد تجارتی اور سیاحتی شہربنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد سالانہ 1.4 ملین سیاح نیوم کا وزٹ کریں گے۔گذشتہ دس برسوں کے دوران سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے نیوم کا رخ کرنا شروع کیا ہے اور انہوں نے سیاحتی شعبے پر 580.7 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔منفرد موسم اور آب وہوا کی وجہ سے نیوم کو نہ صرف سعودی عرب بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں درجہ حرارت بھی سیاحت کے لیے مثالی ہے اور متعدل درجہ حرارت سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔سعودی عرب کی شمال مغربی سرحد پر واقع نیوم شہر 2500 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ سردیوں میں یہ شہر برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…