لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا ہے کہ مْجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ اس پر شاہی ذمہ داریوں کا بھاری بوجھ ڈالا گیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ دو ماہ گذر گئیہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دْنیا سے نہ چلا جاؤں۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے بارے میں میرے پاس کہنے
کو صرف یہ ہے کہ اسے ’مرعوب‘ کیا گیا۔ میں نے اس کی آنکھوں، اس کے چہرے اور مسکراہٹوں میں محسوس کیا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں میگھن میرکل کی مسکراہٹوں کو کئی سال سے دیکھ رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کیسے مسکراتی ہیں۔ اس کی موجودہ مسکراہٹ کو میں پسند نہیں کرتا۔میگھن میرکل کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹٰی کی مسکراہٹ کے پیچھے دکھ دکھائی دیتا ہے۔ شاہی خاندان میں شادی کے لیے بھاری قیمت چکائی گئی ہے۔ انہوں نے میگھن کے موجودہ لباس پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ شادی کے بعد میگھن کی مشکلات کے دن زیادہ طول نہیں پکڑیں گے مگر اب محسوس ہوتا ہے کہ اس پر بھاری بوجھ ہے۔