پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارب پتی امریکی نے 3.4 ارب ڈالر خیراتی کاموں کے لئے عطیہ کر دیئے

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ارب پتی امریکی شہری وارین بافٹ نے اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بافٹ کی کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وارن بافٹ نے اپنی دولت میں سے تین ارب 40 کروڑ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی دولت مند کی طرف سے عطیہ کی گئی۔

رقم پانچ فلاحی اداروں کے ذریعے صرف کی جائے گی۔ امریکی تاریخ میں کسی کاروباری شخص کا اتنی بڑی رقم عطیہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔اْنہوں نے گذشتہ برس بھی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی فلاحی تنظیم بل ومیلینڈا گیٹس کو ایک بڑی رقم عطیہ کی تھی۔ ان کے خاندان کی چار دوسری فلاحی تنظمیں بھی انسانی بہبود کے منصوبوں پرکاموں پر پیسے صرف کرتی ہیں۔ ان کے خاندان کی ایک کمپنی تعلیم کے شعبے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو ان کی اہلیہ سوزان کے نام سے کام کر رہی ہے۔ شیرووڈ فاؤنڈیشن ان کی بیٹی، ھوارڈ جے بافٹ ان کے بڑے بیٹے، نوفو چھوٹے بیٹے بافٹ پیٹر اور اہلیہ جینیفر کے نام سے کام کام کرتی ہے۔ان فلاحی تنظیموں کو بافٹ 31 ارب ڈالر کی رقم دے چکے ہیں۔ سنہ 2006ء میں انہوں نے اپنی دولت بہ تدریج فلاحی کاموں پر صرف کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ ان کی وجہ سے کئی دوسرے دولت مندوں کو بھی فلاحی کاموں کے لیے خیرات کرنے کا حوصلہ ملا۔بافٹ نے بل گیٹس کی بل وملینڈا گیٹس کی فاؤنڈیشن کے ساتھ 2010ء میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت دنیا کے ارب پتی لوگوں کو اپنی دولت اعلانیہ فلاحی کاموں کے لیے صرف کرنے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بزنس جریدے فوربز کے مطابق بافٹ کی دولت 82 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ بل گیٹس اور امازون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بیزوس کے بعد دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…