بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون کے باعث کوئی ملک قرض کے بحران میں نہیں گھرا، برطانوی میڈیا کی خبر حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی، چین اس خبر سے اتفاق نہیں کرتا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برطانیہ کے فنانشل ٹائمز اخبار نے حالیہ دنوں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے عالمی سطح پر درپیش مشکلات کے موضوع پر خبر دی۔ مذکورہ خبر کے رد عمل
میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ یہ رائے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ چین اس خبر سے اتفاق نہیں کرتا۔ ہواچھون اینگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کرنے والے ساتھی ممالک میں سے کو ئی بھی ملک قرض کے بحران میں نہیں گھرا ہوا۔اب تک وجود میں آنے والے قرض بحرانوں میں سے کوئی بھی چین کی وجہ سے پیدا نہیں ہوا۔