پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوران حج بیرون ممالک سے آنے والوں کو احرام باندھنے کی اجازت نہیں ہوگی،سعودی کمیٹی

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(انٹرنیشنل ڈیسک)عارضی اور موسمی ویزوں کو منظم کرنے والی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ حج موسم میں بیرون مملکت سے ارض مقدس ڈیوٹی پر آنے والوں کو احرام باندھنے کی اجازت نہیں۔ انہیں ویزے ڈیوٹی کیلئے دیئے جاتے ہیں، حج کیلئے نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وضاحت مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے دفتر میں مذکورہ کمیٹی کے تیاری اجلاس کے دوران جاری کی گئی۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کے معاون ڈائریکٹر محمد جلال اور موسمی ویزوں کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل راشد العتیبی بھی موجود تھے ، دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ راشد العتیبی نے واضح کیا کہ حج موسم میں ڈیوٹی کیلئے جاری کئے جانے والے ویزوں سے متعلق لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ حج میں عمل کیا جائیگا۔ حج خدمات پیش کرنے والے اداروں کو موسمی ویزے جاری کردیئے گئے۔ اس بات پر نظر رکھی جائیگی کہ ان ویزوں پر آنے والے جدہ اسلامی بندرگاہ ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ اور طائف کے ایئرپورٹ پر احرام میں ملبوس نظر نہ آئیں۔ موسمی ویزوں پر حجاج کی خدمت کیلئے آنے والوں کو احرام پہننے کی اجازت نہیں ہوتی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی سرزنش ہوگی اور موسمی ویزے حاصل کرنے والے اداروں پر چھاپے مارے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ موسمی ویزوں کو حج ویزوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جارہا

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…