جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ایلپس کے دامن میں بہت خوبصورت جرمن شہر، تدفین کے لیے لاٹری

datetime 15  جولائی  2018 |

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)جرمنی میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایک انتہائی خوبصورت شہر میں آئندہ دفن ہونے والوں کا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا جائے گا۔ فطری حسن سے مالا مال یہ جگہ نازی رہنما اڈولف ہٹلر کا پسندیدہ تعطیلاتی مقام تھی۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی ہفتہ چودہ جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق جنوبی جرمن صوبے باویریا میں یہ شہر ایک ایسی سرسبز و شاداب وادی کے کنارے واقع ہے۔

جہاں سے ایلپس کے پہاڑی سلسلے کا جرمنی میں واقع حصہ شروع ہوتا ہے۔ اس جرمن شہر کا نام ’بَیرشتَیس گاڈن‘ (Berchtesgaden) ہے۔اس شہر میں انتقال کر جانے والوں کی تدفین کے لیے مقررہ جگہ ایک طویل عرصے سے ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ یہ خواہش کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد ان کی آخری آرام گاہ اسی شہر میں ہونی چاہیے لیکن مقامی حکام جگہ کی کمی کی وجہ سے ایسی بہت سے درخواستیں مجبورا? رد کرتے آئے ہیں۔اب بلدیاتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں تدفین کے لیے 200 ایسی جگہیں خالی ہو گئی ہیں، جن میں سے 140 باقاعدہ قبروں کی جگہیں جن میں مردوں کو دفنایا جا سکے گا جبکہ باقی ماندہ 60 جگہیں ایسی ہیں، جن میں مردوں کے جلائے جانے کے بعد صرف ان کی راکھ والے راکھ دان ہی دفنائے جا سکیں گے۔’بَیرشتَیس گاڈن‘ کی موجودہ آبادی دو لاکھ اسی ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ وہاں مستقبل میں اپنی تدفین کے لیے جو باشندے ابھی سے درخواستیں دینا چاہتے ہیں، ان میں جرمنی کے دیگر شہروں اور قصبوں کے رہائشی افراد کے علاوہ مقامی باشندوں کو اجازت مل جانے کا امکان بھی کافی زیادہ ہے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…