دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو جب میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی گئی تو اس موقع پر دبئی میں ایک پاکستانی خاتون خدیجہ احمد نے ایک خصوصی کیک تیار کیا جس میں نواز شریف سلاخوں کے پیچھے نظر آتے ہیں،
خدیجہ احمد نے اس کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہیں ہزاروں لوگوں نے اسے شیئر کیا، اس پاکستانی خاتون کے وہم و گمان بھی نہیں ہو گا کہ اسے اس سے کتنا فائدہ ہوگا، یہ خصوصی کیک تیار کروانے کے لیے اس خاتون کے پاس آرڈرز کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کیک کے یہ آرڈر اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ وہ گاہکوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں، خدیجہ احمد نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئیڈیا میرے شوہر کا تھا لیکن ہم دونوں کو اس کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنا مقبول ہو جائے گا، خدیجہ احمد نے بتایا کہ ان لوگوں نے چھ جولائی کو تین کلو کا ایک کیک تیار کیا جو تین سو درہم میں فروخت ہوا، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی مخالف یا حمایتی نہیں ہیں مگر ان کے شوہر عمران خان کے حمایتی ہیں اور ان کے کہنے پر ہی یہ کیک تیار کیا تھا۔ خدیجہ احمد اپنے بنائے گئے کیکس کی تصویریں اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، اس کیک کی تصویر پوسٹ ہوتے ہی مقبول ہو گئی، خدیجہ احمد نے بتایا کہ انہیں اس کیک کی تیاری کے لیے اتنی بڑی تعداد میں آرڈر مل رہے ہیں کہ وہ انہیں پورا نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے انہیں جو آرڈر مل رہے ہیں انہیں تو وہ کافی حد تک پورا کر رہی ہیں لیکن پاکستان سے موصول ہونے والے آرڈرز اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ انہیں کسی طور پورا نہیں کر پا رہی۔