پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان، امریکی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور بمبارمنٹ، 45عام شہری جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں امریکی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 45عام شہری جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے، امریکی بمباری سے ایک مسجد مکمل شہید اور پٹرول پمپ تباہ ہو گیاجب کہ کئی مکانات اور ٹرانسپورٹ کو کو شدید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی ذرائعکا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 45عام شہری جاں بحق جبکہ

متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی بمباری سے ایک مسجد مکمل شہید اور پٹرول پمپ تباہ ہو گیاجب کہ کئی مکانات اور ٹرانسپورٹ کو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے45 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملے میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ کئی گھروں، گاڑیوں اور ایک پٹرول پمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا میں بمباری کی جس سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے ضلع زرمت میں بمباری کی جبکہ اس دوران زمینی امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور وہاں موجود18افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جاں بحق ہوگئے۔بمباری کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…