بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے جنوب مشرق میں صنعتی پارک میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت چنگدو میں یبن ہینگدا میں واقع صنعتی پارک میں
کیمیکل پلانٹ میں کئی گھنٹے تک آگ بھڑکتی رہی۔واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت اب بہتر ہے جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چین میں کوئلہ کی کان کنی اور کیمیائی پلانٹ میں بڑے واقعات کے بعد صنعتی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔