منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ پر الزام لگانے والی پورن سٹار عریاں کلب سے گرفتار

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبس (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے ایک عریاں کلب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بات ان کے وکیل نے بتائی ہے۔ڈینیئلز کو مبینہ طور پرسائرنز نامی کلب کے ایک گاہک کو خود کوغیر جنسی انداز میں چھونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ انکے وکیل کا کہنا ہے انہیں پھنسانے کے لئے سازش ہے تاہم انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ اداکارہ کل ضمانت پر رہا ہو جائیں گی۔

اداکارہ جن کا نام سیٹفنی کلفرڈ ہے نے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران خاموش رہنے کیلئے انہیں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے گئے تھے۔ڈینیئلز اس وقت مشہور ہو گئی تھیں جب انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 2006 میں سیکس کیا تھا۔ صدر ٹرمپ اس کی تردید کرتے ہیں۔ان کے وکیل مائیکل اوینیٹی نے کہا ہے کہ اس گرفتاری کی وجوہات سیاسی ہیں اور یہ ان کی موکلہ کو پھنسانے کی کوشش ہے۔کولمبس پولیس کے ترجمان نے ابھی تک گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ اوینیٹی نے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی موکلہ وہی پرفارمنس دے رہی تھیں جو وہ ملک کے ایک سو عریاں کلبوں میں ایک عرصے سے دیتی آئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ انھیں جلد ہی ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔ریاست اوہائیو کے ایک قانون کے تحت عریاں یا نیم عریاں رقاصہ کو چھونے کی ممانعت ہے، سوائے اس کے کہ وہ آپس میں رشتہ دار ہوں۔سائرنز نے گذشتہ ماہ ٹویٹ کے ذریعے مشتہر کیا تھا کہ ڈینیئلز 11 اور 12 جولائی کو پرفارم کریں گی۔تاہم کلب نے اس واقعے کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ انھیں 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل ٹرمپ سے جنسی تعلق کے بارے میں منہ بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے گئے تھے۔صدر ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ یہ پیسے ان کے وکیل نے ان کے علم کے بغیر دیے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ پیسے انہی کے کھاتے سے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…