اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے حامل عالمی سربراہ بن گئے

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر امریکی صدر ٹرمپ کو پوپ فرانسس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی برتری حاصل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی سربراہ ہیں۔ یہ بات میڈیا اور تعلقات عامہ سے متعلق کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔ اس رپورٹ کوٹوئیبلومیسی کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر 2017ء میں 5.2 کروڑ فالوورز کے ساتھ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی سربراہ بن گئے۔ انہوں نے پوپ فرانسس کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے فالوورز کی مجموعی تعداد 4.7 کروڑ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارتی وزیراعظم ہیں۔ ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 4.2 کروڑ جب کہ سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2.6 کروڑ ہے۔یورپ میں برطانوی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے سرفہرست ہیں جن کے سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں ہیں جن کے فالوورز کی تعداد مئی 2017ء میں صدر منتخب ہونے کے بعد تین گْنا بڑھ کر 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔عرب ممالک میں سرفہرست شخصیت اردن کی ملکہ رانیا کے اکاؤنٹ کو 1 کروڑ سے زیادہ افراد فالو کر رہے ہیں۔ ان کے بعد دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…