جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ایتھوپیا اور اریٹیریا کا دو عشرے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

datetime 9  جولائی  2018 |

ادیس ابابا، نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک)دو پڑوسی افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹیریا نے دو عشروں پر محیط مخاصمت ترک کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور ایک دوسرے کے ہاں بند سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے گزشتہ روز اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ دونوں ملکوں نے دو عشرے سے تعطل کا شکار۔

سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتیھوپیا کے سرکاری ٹی وی پر نشرایک بیان میں وزیراعظم احمد کا کہنا تھا کہ بات چیت کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی وی چینل پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات اور مذاکرات کی تصاویر بھی نشر کی گئیں جن میں انہیں ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیراعظم ابی احمد نے کہا کہ ان کے ملک کی بحری گذرگاہیں نہیں ہیں۔ اس لیے وہ اریٹیریا کی بندرگاہ کواستعمال کریں گے۔قبل ازیں دونوں ملکوں کے سرکاری ٹی وی چینلوں پر یہ خبر نشرکی گئی تھی کہ دونوں ملکوں کیسربراہان دو عشرے کے بعد اریٹیریا کے دارالحکومت اسمرہ میں اتوار کے روز ملاقات کررہے ہیں۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال پر پھیلی جنگ کو ختم کرنے کی طرف اہم پیش رفت قراردی جا رہی ہے۔اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کا اسمرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرم جوشی سے استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہ نما مذاکرات کے لیے صدارتی محل چلے گئے۔خیال رہے کہ جنگ اور پڑوسی ملکوں سے کشیدگی کے باعث اریٹیریا برسوں سے علاقائی تنہائی کا شکار رہا ہے۔ ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد اریٹیریا کی علاقائی تنہائی ختم ہونے کی بھی راہ ہموار ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 1990ء کے عشرے میں جنگ چھڑ گئی جس کے نتیجے میں 80 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2000ء میں دونوں ملکوں کیدرمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا مگر دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوسکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…