اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈین وزیراعظم کی غیر مناسب حرکت، کینیڈین خاتون صحافی سامنے آ گئی

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک خاتون صحافی کے جسم کو نامناسب انداز میں ہاتھ لگانے کے الزام کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ تقریباً بیس برس قبل ہوا تھا۔ وزیراعظم ٹروڈو نے اس حرکت پر معذرت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے متاثرہ خاتون روز وائٹ کا ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بیان ہچکچاہٹ کے ساتھ جاری کر رہی ہیں اور اْس کی وجہ ذرائع ابلاغ کا بڑھتا ہوا دباؤ ہے۔ روز وائٹ نے اپنے بیان میں تصدیق کہ ایک جریدے اوپن آئیز نے انہی کے بارے میں ایک ادارتی نوٹ لکھا اور انہی کے ساتھ ٹروڈو نے دست درازی کی کوشش کی تھی۔

یہ واقعہ 2000میں کریسٹن ویلی ایڈوانس میں رپورٹ ہو چکا ہے۔اوپن آئیز کے ادارتی نوٹ کے اگلے ہی دن کینیڈین وزیراعظم نے بیان جاری کیا کہ بیس برس قبل بھی اس حوالے سے انہوں نے خاتون کے بارے میں کوئی پیش رفت نہیں کی تھی اور آج بھی وہ اس مناسبت سے مزید تاویلات پیش نہیں کریں گے۔روز وائٹ نے بھی اس کی تصدیق کی کہ دست درازی کے واقعے کے بعد اْس کا ٹروڈو کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہا تھا اور وزیراعظم بننے کے بعد بھی اس کا ٹروڈو سے کوئی رابطہ نہیں۔خاتون صحافی نے کینیڈین براڈکاسنٹگ یونین کو جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا کہ وہ اس مناسبت سے مزید کوئی ردِ عمل یا بیان جاری نہیں کریں گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…