اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصریوں کی توہین پر لبنانی خاتون سیاح منیٰ مذبوح کو آٹھ سال قید کی سزا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست ایک مصری خاتون سیاح کو مصری عوام، مذہب کی توہین اور حیا سوز ویڈیو بنانے کے الزامات میں آٹھ سال قید کی سزا سنادی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو مصر کے علاقے جنح کی ایک مقامی عدالت نے لبنانی خاتون سیاح منیٰ مذبوح کو حیا سوز ویڈیو بنانے، اْنہیں سوشل میڈیا پر شیئرکرنے، مصری عوام اور مذہب کی توہین

کرنے کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں سزامیں تخفیف کرتے ہوئے اسے آٹھ سال کردیا گیا۔مصر کی کسی عدالت کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کی انوکھی سزا ہے۔ عدالت نے خود ہی پہلے گیارہ سال قید کی سزا سنائی اور صرف ایک گھنٹے کے بعد سزا میں کمی کرتے ہوئے اسے آٹھ سال کردیا۔دوسری جانب مصری پراسیکیوشن کے حکام کا کہنا تھا کہ سزا پانے والی لبنانی خاتون کے وکیل اپنی موکلہ کو سنائی گئی سزا 29 جولائی تک اپیل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ لبنانی خاتون منیٰ مذبوح نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر توہین آمیز اور متنازع ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جن میں مصری عوام اور حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔اس پر پراسیکیوٹر جنرل نے خاتون کو حراست میں لینے اور اسے سخت سزا دینے کی سفارش کی تھی۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک سے بے دخل کردیا جائے گا۔ مصرمیں اپنی گرفتاری کے خوف سے مذبوح نے لبنان فرار ہونے کی کوشش کی مگر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…