واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہاہے کہ جب بھی ایرانی نظام کی دہشت گرد سرگرمیوں کا انکشاف ہوتا ہے تو تہران حسب عادت اپنے بے قصور ہونے کا دعوی کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ٹوئیٹ میں شہزادہ خالد نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خطے اور
دنیا بھر میں دہشت گردی اور انارکی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے اس نظام کی طویل تاریخ کو نہ بھولیں۔سعودی سفیر نے باور کرایا کہ آسٹریا میں جو کچھ ہوا وہ ایرانی جرائم کے طویل سلسلے کا حصہ ہے۔ جواد ظریف محض ایک ماسک ہے جو ایرانی نظام کے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔