منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

پانچ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری تنازع پر بات چیت کیلئے آمادہ

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)تہران اور ماسکو نے کہا ہے کہ ایران اور دیگر 5 ممالک کے وزراء خارجہ آسٹریا میں تنازعے کے شکار جوہری معاہدے 2015 کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدہ منسوخ کردیا تھا جو سابق امریکی صدر باراک اوباما

کے دور حکومت میں 2015 میں دیگر عالمی طاقتوں بشمول برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکا کے مابین طے پایا تھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس امریکا کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہو گی جس میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے سفیر آسٹریا کے شہر وینا میں ایرانی وزیرخارجہ محمد جاوید طریف سے تبادلہ خیال کریں گے۔ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری جاری رکھنے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے پیش کردہ پیکج پر بات چیت ہوگی۔اس حوالے سے بتایا گیاکہ امریکا کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے معاہدے سے دستبرداری کے بعد اجلاس میں جوہری ہتھیار سے متعلق ممکنہ حل کے امور زیر بحث آئیں گے۔دوسری جانب ماسکو میں نائب وزیر خارجہ نے روسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ویانامیں اجلاس کا مقصدمعاہدے کو اس کی اصل شکل میں جاری رکھنا اور اقصادی ممالک کے مفاد کا تحفظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اجلاس کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتائیں گے کہ معاہدے سے متعلق ایران اور امریکا کے موقف میں کتنا فرق ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو متوقع اجلاس کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر حسن روحانی نے یورپ سے معاہدے کے حق میں مدد طلب کی تھی۔حسن روحانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سوئزرلینڈ میں موجود ہیں تاکہ ادھر سے وینا جا سکیں جہاں 2015 میں جوہری معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نے دو ماہ قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور دیگر ممالک پر بھی زور دیا تاہم یورپی یونین نے معاہدہ کو جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب ایران نے دھمکی دی کہ اگر معاہدہ برقرار نہیں رکھا گیا تو وہ یورنیم کی افزدگی 20 فیصد سے زائد بڑھا دے گاجو معاہدے کے خلاف کھلی ورزی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…