منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

قیدیوں کے لیے مختص رقم کی کٹوتی کا اسرائیلی قانون “اعلانِ جنگ” ہے: فلسطینی اتھارٹی

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی نے کہاہے کہ اسرائیل کا ٹیکس کی رقوم سے اْس رقم کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ جو فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو ادا کرتی ہے، درحقیقت اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس خطرناک فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

اور اسے اوسلو معاہدے سے اب تک تعلق کی بنیادوں کے لیے انتہائی ضرر رساں شمار کرتی ہے۔اسرائیل نے فلسطنی اتھارٹی کی مالی سرزنش کے واسطے پیر کے روز ایک قانون منظور کیا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں قانون کے حق میں 87 جب کہ مخالفت میں 15 ووٹ آئے۔ پارلیمنٹ میں کل نشستوں کی تعداد 120 ہے۔ قانون اس امر کا متقاضی ہے کہ اسرائیل عبوری امن معاہدوں کے تحت فلسطینیوں کے نام پر ہر ماہ ٹیکس آمدن کی مد میں جو 13 کروڑ ڈالر وصول کرتا ہے اس کا ایک حصّہ روک لیا جائے۔ابو ردینہ کے مطابق اس فیصلے پر عمل درامد کی صورت میں خطرناک اور دور روس اثرات سامنے آئیں گے۔ اس حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے سامنے تمام تر آپشنز کھلے ہیں جن میں بین الاقوامی فوجداری عدالت اور سلامتی کونسل شامل ہیں۔ادھر فلسطینی حکومت نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ اسرائیلی فیصلے کے باوجود اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کے لیے مختص رقوم کی ادائیگی جاری رکھے گی۔رام اللہ میں اپنے اجلاس کے انعقاد کے بعد جاری بیان میں حکومت نے کہا کہ فلسطینی قیادت جن میں صدر محمود عباس سرفہرست ہیں، قیدیوں اور شہداء کے خاندانوں سے دست بردار نہیں ہو گی جنہوں نے وطن کے لیے اپنی عمریں اور زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…