جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

چین نے حیران کن ’زی کے زی ایم 500 ‘گن ایجاد کر لی، وزن صرف 3کلوگرام، بیٹری کی مدد سے 2 سیکنڈ میں1ہزار فائر کئے جا سکتے ہیں، حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جولائی  2018 |

بیجنگ(آئی این پی)چین نے نئی حیران کن لیزر ’زی کے زی ایم 500 ‘رائفل ایجاد کر لی، گن لیزر کی مدد سے کسی فرد کے جسم میں آگ بھڑکا سکتی ہے،گن کا وزن 3کلوگرام ہے، ری چارج ایبل لیتھیم بیٹریز کی مدد سے 2 سیکنڈ میں ایک ہزار فائر کئے جا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں ایسی لیزر گن تیار کی گئی ہے جو ملزمان کے جسموں میں آگ بھڑکا سکتی ہے۔

جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے لگتا ہے کہ اسٹار وار سیریز میں دکھائی جانے والی رائفلوں کو حقیقی شکل دیتے ہوئے ایسی پروٹوٹائپ لیزر رائفل تیار کی ہے جو دیکھنے میں اے کے 47 جیسی ہے اور اسے زی کے زی ایم 500 کا نام دیا گیا ہے۔ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس رائفل دیگر سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ یہ لیزر کی مدد سے کسی فرد کے جسم میں آگ بھڑکا سکتی ہے۔اس لیزر کی مار (800میٹر)لگ بھگ آدھا میل تک ہوگی اور رائفل کے ذریعے ہدف کے کپڑوں اور جلد کو جلایا جاسکتا ہے، اگر کپڑے آگ پکڑنے والی میٹریل سے بنے ہوں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس ہتھیار کا وزن 3 کلو گرام ہے، جس ری چارج ایبل لیتھیم بیٹریز لگائی گئی ہیں جو کہ 2 سیکنڈ میں ایک ہزار فائر کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ان تمام تر خوفناک تفصیلات کے باوجود اس ہتھیار کو سائنسدانوں نے ‘ غیر مہلک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لیزر رائفل کے فائر کے اثرات کسی گن جیسے نہیں ہوتے۔چینی فوج اور پولیس کے لیے اس رائفل کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن جلد شروع کی جائے گی، تاہم ابھی تک سائنسدانوں کو لائسنس پارٹنر نہیں مل سکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…