منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

شامی فورسز گولان کی پہاڑیوں سے سے دور رہے، اسرائیل کی دھمکی

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی شام میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری شدید لڑائی کے تناظر میں اسرائیل نے شامی سرحد کے قریب بھاری توپ خانہ اور ٹینک تعینات کر دئیے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے شامی فوج کو متنبہ کیا گیا کہ وہ گولان کے پہاڑی سلسلے سے دور رہے۔ یہ سرحدی علاقہ باغیوں کے قبضے میں تھا، تاہم گزشتہ چند روز سے جاری

حکومتی کارروائیوں کے تناظر میں یہاں کے متعدد قصبے اب بشارالاسد کی حامی فورسز کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ساتھ درعا کے خطے میں قریب ایک ماہ سے عسکری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس دوران اقوام متحدہ کے مطابق ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد نے اس تنازعے سے فرار ہو کر اسرائیل اور اردن میں پناہ حاصل کی ہے۔اسرائیل نے شامی سرحد کے قریب ٹینک اور بھاری توپ خانہ تعینات کرتے ہوئے کہا کہ گولان کے پہاڑی سلسلے کے شامی حصے میں عسکری کارروائیوں کے تناظر میں احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا کہ وہ شامی تنازعے میں غیرجانب دار رہے گی۔کابینہ سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے روس اور امریکا پر گولان کے پہاڑی سلسلے کی بابت اپنا موقف واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔ ہم تمام ممکنہ حد تک انسانی بنیادوں پر امداد بھی پہنچاتے رہیں گے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…