اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

تقسیم ہند کے بعدبھارت میں مسلمانوں کی ایک اور بڑی اجتماعی ہجرت،مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں،پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست میرٹھ میں مسلمان خوف کا شکار ہو کر اپنے آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے، مسلمانوں نے مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں کر دئیے،اجتماعی ہجرت سامنے آنے پر علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی، انصاف نہیں ملا تو وہ گھر چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ کے لساڑی گاوں کے 20مسلم خاندان نے اپنے گھر کے باہر بینر لگا دیا جس پرتحریر ہے یہ مکان بکاو

ہے، میں مسلمان ہوں۔ میں اپنا مکان فروخت کر رہا ہوں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے تنازعات کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے دیا جاتا ہے۔یہ پوسٹر گزشتہ روز دیواروں پر چسپاں نظر آیا جس کے بعد ان مسلم خاندانوں کی حمایت میں دیگر مسلمانوں نے بھی یہاں سے ہجرت کرنے کی بات کہی ہے۔ اس طرح اجتماعی ہجرت کی بات سامنے آنے کے بعد علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول برپا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لساڑی گاوں میں مسلمانوں کے تقریبا 100 گھرآباد ہیں جو 21 جون کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…