پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کریم اور اْوبر کی پہلی خاتون کپتانوں نے ڈرائیونگ شروع کردی

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مقبول ٹیکسی سروس ایپلی کیشن کریم اور اْوبر کی کپتانوں نے بھی سواریوں کو ان کی جائے منزل پر پہنچانے کے لیے خدمات مہیا کرنا شروع کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امل فرحت کو کریم کی پہلی خاتون کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔وہ صحتِ عامہ میں کوالٹی ایشورینس کی ڈگری کی حامل ہیں اور صحت کے شعبے میں معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک مشاورتی

کمپنی چلا رہی ہیں۔اس مصروفیت کے باوجود انھوں نے کریم کے لیے ڈرائیور کے طور پر کام کا انتخاب کیا ہے اور وہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ سعودی خواتین کسی بھی شعبے میں کام کی صلاحیت کی حامل ہیں ۔کریم کے مقابلے میں ٹیکسی خدمات پیش کرنے والی کمپنی اْوبر کے لیے اخلاص البلوشی نامی ایک خاتون نے بہ طور ڈرائیور اپنے نام کا اندراج کرایا ہے اور انھوں نے ایک مسافر خاتون کو اس کی جائے منزل پر پہنچایا اور یوں اپنا پہلا سفر مکمل کیا ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…