اقوام متحدہ میں انسانی حقوق پر مباحثہ،پاک بھارت ٹاکرے میں ملیحہ لودھی نے بھارتی ہم منصب کی بولتی بند کردی

27  جون‬‮  2018

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق پر ایک مباحثے کے دوران ہند پاک مندوب میں روایتی ٹکراؤ ہوا جس میں ملیحہ لودھی نے بھارتی ہم منصب کو کھری کھری سنا دیں،بھارتی مندوب سندیپ کمار یاپو نے کہاکہ پاکستان گمراہ کن بیان بازی سے اِ س حقیقت کو تبدیلی نہیں کرسکتا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ملیحہ لودھی نے اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا ’’اٹوٹ انگ‘‘ کو فوجی چیر پھاڑ کے حوالے کیا جاتاہے ۔

لوگوں کوگولیاں ماری جاتی ہیں اور بینائی سے محروم کیا جا تا ہے ، بے گناہوں کو شہید کیا جاتا ہے ،کشمیر ی بھارت کے ساتھ ہیں تو 8لاکھ فوج کیوں تعینات کر رکھی ہے جس نے مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی انسانی حقوق کی پامالیوں کو اقوام متحدہ کی اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ،بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم اور وہاں کے لوگوں کو حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے۔اقوام متحدہ میں مباحثے کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم میں لوگوں کی حفاظت کا حق پر بحث میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے پر بھارتی مندوب سندیپ کمار یاپو نے کہا ایک دہائی میں پہلی مرتبہ ہم ایک سنجیدہ بحث کررہے ہیں ،یہ مسئلہ ہم سب کیلئے انتہائی اہم ہے ،ہم نے ایک مرتبہ پھر دیکھا کہ ایک ڈیلی گیشن نے اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کیا ،اور بھارت کی ریاست جموں وکشمیر کی صورتحال کے حوالے سے غلط بیان بازی کی۔انہوں نے کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،پاکستان اِس حقیقت کو بیان بازی کے حربوں سے تبدیل نہیں کر سکتا ۔اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انفرادی اور اجتماعی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بڑے پیمانے پر آنکھوں اور بینائی محروم کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی اور جبری قبضے سے دوچار ہیں اور ایسے میں ان پر نا قابل بیان مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر میں اپنی فوج اور فورسز کے ہاتھوں ہورہی سنگین نوعیت کی پامالیوں اور خلاف ورزیوں کے چلتے عالمی قوانین کی بیخ کنی کا ارتکاب کرتا رہا ہے کیونکہ سنگین نوعیت کی پامالیوں کے مرتکب فورسز اہلکاروں اور عام شہریوں کے تئیں دوہرا معیار اپنا یا گیا ہے اور یہ کہ فورسز اہلکاروں کو کسی بھی سطح جواب دہ نہیں بنایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت و سلامتی کی بنیادی ذمہ داری نبھائے اور ذمہ داری سے منہ چرانے کیلئے بھارت کشمیر کے حوالے سے خارجی صورتحال کو بہانا بناتا رہا ہے ۔پاکستان کی خاتون مندوب کا کہناتھا کہ بھارت یا کوئی بھی دوسرا ملک عالمی اصولوں کے تئیں سرد مہری اختیار نہیں کرسکتا اور نہ تاریخی حقائق اور تہذیبی قواعد سے منہ چرا سکتا ہے ۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک پر لازم ہے کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بناتے ہوئے اس حوالے سے اپنی انسانی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھیں اور ایسا کرتے وقت ماضی کے حالات وواقعات سے سبق لیا جانا چاہئے ۔بھارتی مندوب بیان پر فورم ایک بار پھر ملیحہ لودھی کے پاس آیا تو پاکستانی مندوب نے بھارتی ہم منصب کو کھری کھری سنا کر اس کی بولتی بند کر دی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…