ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے ایران نواز حوثی باغیوں کے غیر مشروط انخلاء کا پرزور حامی ہے۔ الحدیدہ میں خون خرابہ روکنے کے لیے سفارتی ذریعیسے باغیوں کو قبضہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پو پوسٹ
متعدد ٹویٹس میں انور قرقاش نے کہا کہ حوثیوں کے اسلحہ اور ان کے ماہر نشانہ بازوں کے بارے میں سامنے آنے والی خطرناک رپورٹس کے بعد باغیوں سے غیر مشروط طوپر شہر سے نکل جانے کے مطالبے کا جواز اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن میں جاری آپریشن میں تحمل اور ضبط نفس سے کام لے رہا ہے تاکہ شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان ہو۔