پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

امریکی خاتون اول کی زیب تن کی ہوئی جیکٹ سوشل میڈیا پر متنازعہ شکل اختیار کر گئی

datetime 22  جون‬‮  2018 |

ٹیکساس(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن سے علیحدہ کیے گئے بچوں سے ملاقات کے دوران پہنی جیکٹ سوشل میڈیا پر متنازعہ شکل اختیار کر گئی، جیکٹ پر درج الفاظ کے پیچھے کوئی خفیہ پیغام نہیں ہے۔ میڈیا کو جیکٹ کے بجائے دورے کے مندرجات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن سے علیحدہ کیے گئے بچوں سے ملاقات کی۔

اس دوران زیب تن کیے جیکٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اچانک غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم والدین سے علیحدہ کیے گئے بچوں سے کیمپ میں جا کر ملاقات کی انہوں نے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا۔ ان کیمپوں میں تقریبا 2،300 بچے موجود ہیں۔ ان بچوں کا زیادہ تر تعلق وسطی اور جنوبی امریکی ممالک سے ہیں جن کے والدین اپنے ممالک سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکا داخل ہونے والے تارکین وطن کے حوالے سے قوانین سخت کر دیئے تھے جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے شیر خوار بچوں تک سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔ تاہم میلانیا ٹرمپ نے سب سے پہلے اس غیر انسانی رویئے کی مذمت کرتے ہوئے بچوں کی اپنے والدین سے علیحدگی کو نہایت افسوسناک صورت حال قرار دیا تھا۔معصوم بچوں کی اپنے والدین سے علیحدگی کی دلخراش وڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا میں یہ معاملہ زور پکڑ گیا جس پر امریکی صدر نے بچوں کی علیحدگی کے معاملے پر کانگریس کو قانون سازی کا کہا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز تارکین وطن کو ان کے بچوں کے ساتھ رکھنے سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے۔ اس صدارتی حکم کے نفاذ کے بعد تارکین وطن والدین کو ان کے بچوں کے ہمراہ رکھا جائے گا۔

میلانیا ٹرمپ اپنے ملبوسات اور بالوں کے اسٹائل کے باعث عمومی طور پر میڈیا میں مقبولیت حاصل کرتی رہتی ہیں۔ تارکین وطن کے کیمپ کے دورے پر بھی سابق ماڈل نے مشہور فیشن ڈیزائنر زارا کی تیار کردہ سبز رنگ کی جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی جس کی پشت پر ?I REALLY DONT CARE, DO U یعنی مجھے کسی کی پروا نہیں،کیا آپ کو ہے؟ میلانیا ٹرمپ کی جیکٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

عمومی طور پر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک پیغام تھا جو کہ میلانیا کے بارے میں پھیلائے جانے والی افواہوں کا جواب تھا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ خاص تارکین وطن سے متعلق میلانیا کی رائے پر تنقید کرنے والوں کے لیے ایک اظہار تھا تاہم میلانیا کے ترجمان نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیکٹ پر درج الفاظ کے پیچھے کوئی خفیہ پیغام نہیں ہے۔ میڈیا کو جیکٹ کے بجائے دورے کے مندرجات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…