کھنٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں فلاحی تنظیم کی 5خواتین ارکان کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خواتین انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک ڈرامے میں پرفارم کر رہی تھیں جب انہیں اغوا کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنٹی میں ایک فلاحی تنظیم کے لیے کام کرنے والی پانچ خواتین کو گن پوائنٹ پر اِغوا کر کے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی پولیس افسر راجیش پرشاد نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ خواتین ایک غیر سرکاری تنظیم آشا کرن کے لیے کام کرتی ہیں۔ پولیس کے پاس درج ان خواتین کی شکایت میں کہا ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک ڈرامے میں پرفارم کر رہی تھیں جب انہیں اغوا کیا گیا۔ کھنٹی کا ضلع ما نواز مسلح باغیوں کا بھی گڑھ ہے جو عرصے سے یہاں زمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔