ہندوستان کو ڈیمز بنانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ۔۔۔!!! بھارتی سیاستدان نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  16:05

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکارہیں ،پاکستان تو اس مسئلے کو لیکر عالمی بینک بھی گیا لیکن الٹا عالمی بینک میں موجود بھارتی لابی نے کام کردکھایا اور پاکستان کو یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی شکایت واپس لے لے۔حالیہ موسم گرما میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس پر چیف جسٹس کو بھی از خود نوٹس لینا پڑا۔ دوسری جانب ایک حلقے کی طرف سے کالا باغ ڈیم بنانے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔بھارت کی جانب سے ڈیمز بنانے کا عمل

تیزی سے جاری ہے ۔ اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ایک بھارتی سیاستدان نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈیمز بنانا چھوڑ دے ۔ کیونکہ حکومت بند باندھ رہی ہے پھر اس پر بجلی گھر بنائے گی۔ پانی میں سے بجلی نکل جائیگی۔یہی پانی کھیتوں میں جائیگا ۔ جب پانی میں سے اس کی طاقت ہی نکل جائیگی تو یہ کھیتوں میں کس کام آئیگا؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں