مودی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ایک ماہ قبل لیا’ فٹنس چیلنج ‘ پورا کر دکھایا

13  جون‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ایک ماہ قبل لیا’ فٹنس چیلنج ‘ پورا کر دکھایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘ مہم کے سلسلے میں بھارتی وزیرکھیل راجیا وردھن سنگھ راٹھور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ انڈیا کو فٹ ہونا چاہیے جس

کے بعدبھارتی کرکٹ کے کپتان ویرات کوہلی نے یہ چیلنج قبول کرلیا تھاا۔ اور فٹنس کی ایک ویڈیو شیئرکردی تھی۔ویرات کوہلی نے لکھا تھاکہ ’’ میں نے چیلنج قبول کرلیا ہے اور اب یہ چیلنج اپنی اہلیہ انوشکا شرما، وزیراعظم نریندرمودی اور ایم ایس دھونی کو بھی دیتا ہوں‘‘۔کوہلی کے اس چیلنج کا علم ہوتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی میدان میں کود پڑے اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ چیلنج قبول کیا، ویرات! میں بھی اپنی ویڈیو جلد ہی شیئرکروں گا‘‘۔ مودی نے فٹنس کی ویڈیو شیئر کر کے ویرات کے چیلنج کو پورا کر دکھایا۔ انہوں نے صبح سویرے کی گئیں مشقوں کے لمحات، یوگا، پودوں کے درمیان باغ میں چہل قدمی اور سانس لینے کی مشقوں کو ویڈیو کا حصہ بنایا۔ انہوں نے یہ چیلنج آگے بڑھاتے ہوئے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ ، ٹینس کھلاڑی مونیکا بترا، اور 40 سال سے زائد عمر کے فوجی افسران کو دیدیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر ہندوستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ روز کچھ وقت اپنی فٹنس کے لئے وقف کرتے ہوئے کسی بھی آسان مشق کا انتخاب کریں، آپ کو اس کا ضرور مثبت نتیجہ ملے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…