اردن کی سپورٹ کے لیے شاہ سلمان نے آج مکہ میں چار ملکی اجلاس طلب کر لیا

9  جون‬‮  2018

ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج (اتوار کے روز) مکہ مکرمہ میں چار ملکی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اردن کو اس وقت درپیش اقتصادی بحران سے باہر آنے میں سپورٹ کے طریقہ کار کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن شرکت کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے شاہ سلمان نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ابوظبی کے ولی عہد

شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ تمام شخصیات نے اتوار 11 جون کو مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود عرب دنیا کی صورت حال اور اس کے امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی فکر رکھتے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ برادر ملک اردن کو درپیش حالیہ اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے دل چسپی رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…