اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا جنگی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ زندہ جل گیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، گجرات( آن لائن )بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی ائیر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ائر کموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگیا ۔، جنگی طیارہ گجرات کے شہر کچ کے ضلع مندرا میں گر کر تباہ ہوا۔ جنگی طیارہ جمنانگر ائیر بیس سے پرواز بھرنے کے بعد بیراجا گاں کے کھیتوں میں جا گرا، طیارہ حادثے کے نتیجے میں کھیتوں میں گھاس چرتی 5 گائیں ہلاک ہوگئیں۔اس طیارہ حادثے سے متعلق تاحال بھارتی

حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی شہر آسام میں بھارتی فضائیہ کا مائیکرولائٹ وائرس SW-80 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ونگ کمانڈر جے جیمز اور ونگ کمانڈر ڈی ویٹس شامل تھے۔دونوں پائلٹوں نے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہیلی کاپٹر ضلع کے شمالی حصہ میں جا گرا اور گرتے ہی ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جو پائلٹس کی موت کا موجب بنی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ماہ کے اندر ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ بھارت دفاع تجزیہ کاروں نے کچھ ماہ کے اندر ایک نوعیت کے دوسرے حادثے کا تشویش کا اظہار کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کوطیاروں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہئیے جو ائیربیس پر موجود طیاروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، طیاروں کو اڑان بھرنے سے قبل حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنانا چاہئیے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس قسم کے حادثات کی فوری طور پر انکوائری کروا کر حادثوں کی وجہ معلوم کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما ہونے سے روکے جا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…