پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

صادق خان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پرکنزرویٹیو لیڈر کے خلاف کارروائی

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی اخبارات کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی قدامت پسند حکمراں جماعت کنزر ویٹیو پارٹی نے اپنے ایک سینیر رکن کے خلاف لندن کے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان کے خلاف نازیبا الفاظ میں تبصرہ کرنے پر کارروائی شروع کی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق جماعت کے ایک ترجمان کا کہنا تھاکہ اسٹیفن ارڈلی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ان پر لندن کے میئر کے خلاف نا مناسب الفاظ کے استعمال کا الزام عاید کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ارڈلی پرالزام ہے کہ اس نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں صادق خان کو لندن کا میئر منتخب کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ صادق خان کو میئر بنانے والے اندھے ہیں۔اس بیان کے بعد کنزر ویٹیو پارٹی کے اندر سے اسٹیفن ارڈلی کے خلاف کارروائی کے لیے سخت دبا تھا اور ان کے الفاظ کو جماعت میں اسلام فوبیا کے شکار عناصرکے بیان کے طورپر لیا گیا تھا۔گذشتہ جمعرات کو برطانیہ کی سپریم اسلامک کونسل نے بھی کنزرویٹیو پارٹی سے جماعت کی صفوں میں اسلام فوبیا کی شکار کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔کونسل کی طرف سے برطانوی وزیراعظم اور کنزر ویٹیو پارٹی کی سربراہ تھریسا مے سے ایک کھلے مکتوب میں اسٹیفن ارڈلی کے خلاف آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور ملک میں اسلام فوبیا کے تیزی کیساتھ پھیلنے اور مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیازپر مبنی رویے کے خاتمے پر زوردیا گیا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں مسلمان آبادی 41 لاکھ سے زیادہ ہے۔

 

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…