پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ،جانتے ہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کیا اہم کام سونپ دیا گیا؟

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہفتہ کو علی الصباح متعدد شاہی فرامین جاری کئے ہیں جن کے بموجب وزیر محنت وسماجی بہبود ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیض کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد نے احمد بن سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی کو وزارت لیبر کا قلم دان سونپنے کا حکم دیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے نئے شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں رد وبدل بھی کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر انجینیر سعد بن عبدالعزیزالخلب کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ انجینیر بدر بن عبداللہ بن مھنا الدلامی کو یہ عہدہ سونپا گیا۔عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو ٹرانسپورٹ کیمعاون وزیر اور محمد بن طویع بن سعد السلمی کو سول سروسز کا معاون وزیر مقررکیا گیا۔شاہی فرمان کے تحت جامعہ حفر الباطن کے ڈائریکٹرڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان الصویان کو برطرف کرنے کے بعد ڈاکٹر محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان القحطانی کو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔فرمان کے مطابق وزارت ثقافت و اطلاعات کو دو الگ الگ محکموں کی شکل دیتے ہوئے نئی وزارت ثقاقت تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہزادہ بدر الفرحان آل سعود نئے محکمہ ثقافت کے وزیر ہوں گے۔ الشیخ عبداللطیف آل الشیخ کو مذہبی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ناصر الدادکو نائب وزیر داخلہ اور الشیخ صالح آل الشیخ کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے جب کہ ھیثم العوھلی کو ٹیلی کمیونیکشن کا نائب وزیر لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر بندر بن عبید بن حمود الرشید کو ولی عہد کا فرسٹ سیکرٹری اوراحمد بن محمد بن علی الثقفی کو اسٹیٹ سکیورٹی کا مشیرمقرر کیا گیا۔ادھر شاہی فرمان کے تحت مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ کے انتظام وانصرام کے لئے شاہی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اتھارٹی کا انصرام وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم بورڈ آف ڈائریکٹرز چلائے گا جن کی تقرر وزیر اعظم کے حکم سے ہو گا۔شاہی حکم کے تحت سعودی عرب کے محفوظ شاہی علاقوں کے انتظام وانصرام کے لئے ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں خصوصی کونسل بھی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…